ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

 جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :لاہور کے  علاقہ   شیرا کوٹ میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی سابق پولیس ملازم کو قتل کر دیا جب کہ  فائرنگ سے مقتول کی بیٹی اور ملازم زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق سابق پولیس ملازم مقتول اعجاز کا اپنے بھائی نعیم سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جس کے شدت اختیار کرنے کے بعد نامعلوم افراد نے اعجاز کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے اعجاز، اس کی بیٹی عروج اورملازم حمزہ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اعجاز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے دو ملزمان علی اور فیصل کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

خیال رہے جائیداد کے تنازعات اور غیرت کے نام پر قتل کسی بھی معاشرے کی ثقافت کا حصہ نہیں یہ ایک تلخ حقیقت ہے جسے قبول کیا جانا چاہیے۔ دیہی اور دور دراز علاقوں میں اس جرم کی شرح بڑے شہروں کی نسبت بہت کم ہے۔ اسی طرح آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب عورت کے خلاف اس جرم میں بھی سب سے آگے ہے۔ نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں صوبوں کے لحاظ سے پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔ 

صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر 14 سالہ عروبہ کو قتل کرنے والا اسکا اپنا ہی باپ نکلا۔ ملزم اشرف نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیٹی پر بیلٹوں سے تشدد کیا۔ بیٹی کی حالت خراب ہونے پر ملزم نے ڈرامہ رچایا، شدید تشدد اور گلا دبانے سے معصوم عروبہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer