ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ موٹروے میں اہم پیشرفت،ملزم وقار کے سالےنے گرفتاری دیدی

سانحہ موٹروے میں اہم پیشرفت،ملزم وقار کے سالےنے گرفتاری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں مزید اہم پیشرفت سامنے آئی، ملزم وقارالحسن نےدورانِ حراست اہم انکشافات کردیے، وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا۔دوسری جانب ملزم وقار کے سالے نے بھی اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورموٹر و ے زیادتی کیس میں گرفتارملزم  وقار الحسن نے دوران حراست اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا،شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے ،سی آئی اے نے شفقت کی گرفتاری کے لئے متعدد ٹیمیں بہاولنگر ، لاہور اور شیخوپورہ روانہ کردیں۔

 پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا، ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا،مرکزی ملزم عابد کے بہنوئی اور رشتے دار کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم وقار کا کہناتھا کہ میری موبائل فون سم میرا سالہ عباس استعمال کرتا تھا،اس کا سالہ عباس ملزم عابد سے رابطے میں تھا.

کیس میں ایک اور پیشرفت ہوئی، ملزم وقار کے برادرنسبتی عباس نے گرفتاری دے دی، عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا،عباس ملزم وقارکےنام پرجاری ہونےوالی سم استعمال کررہا تھا۔عباس کا کہناتھا کہ میرا عابد سے کوئی تعلق نہیں،عابد نے مجھے نوکری پر لگوانے کا کہا تھا،میں اور عابد اکٹھے کام کرتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزم وقار  نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہوکر جرم ماننے سے صاف انکار کردیاتھا،اپنے ابتدائی بیان میں جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ،کیس کے مرکزی ملزم کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں بے گناہ ہوں اور میرا ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کروایا جائے ،ملزم وقار الحسن شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار کا رہنے والا ہے۔

ملزم وقار نے بتایا کہ میرا سالہ (برادر نسبتی)عباس ملزم عابد علی سے رابطے میں ہے، میرا موبائل فون عباس کے استعمال میں تھا، عباس نے اس کے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے لیکن عباس جلد اپنی گرفتاری پیش کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer