ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائداعظم ٹرافی کا شاندار آغاز

قائداعظم ٹرافی کا شاندار آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ہو گیا، قائد اعظم ٹرافی میں پہلے روز سدرن نے سینٹرل پنجاب کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، سمیع اسلم اور عدنان اکمل سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے۔

قذافی سٹیڈیم میں سینٹرل اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے دن کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ سمیع اسلم اور عدنان اکمل نے سنچری سکور کرکے 217 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، سینٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے تین اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیع اسلم نے کہا کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لارہا ہوں جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا، وقاص مقصود کہتے ہیں گرمی کے باعث باؤلنگ میں مشکلات آئیں لیکن کوشش یہی رہی کہ لائن پر باؤلنگ کروں۔

چار روزہ میچ کے آغاز میں سابق کرکٹر مرحوم عبد القادر کو خراجِ تحسین پیش کیا، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاں پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔