ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا شہریوں کیلئے احسن اقدام

محکمہ ایکسائز کا شہریوں کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) محکمہ ایکسائز کا شہریوں کی سہولت کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور مختلف ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، شہری اب ایکسائز دفاتر جانے سے پہلے ٹائم اور کاؤنٹر پر بکنگ کرواسکیں گے۔

شہریوں کی سہولت کیلئے "اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم" ایپلیکیشن اگلے ہفتے سے تمام سہولت مراکز میں متعارف کرا دی جائے گی۔ ڈائریکٹرریجن سی رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ شہری ایپ میں اپنا کام، وقت اور دن کا اندراج کریں گے تو مخصوص کوڈ جاری ہوگا اور مقررہ وقت پر مقررہ کاؤنٹر پر ملازم فوری مسئلہ حل کرے گا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ افسر تمام بکنگ کو خود چیک کرے گا۔

ایپ کے ذریعے جہاں شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا وہاں ایجنٹ مافیا کا بھی خاتمہ ہوگا۔