ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے افسران کی کارکردگی سے ناخوش

ڈی جی ایل ڈی اے افسران کی کارکردگی سے ناخوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے افسران کی کارکردگی صفر، ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے افسران کی کارکردگی سے نالاں، میٹنگ میں افسران کو کھری کھری سنادیں۔

ڈی جی ایل ڈی اےعثمان معظم نے دوران اجلاس تمام سینئر افسران کی کھینچائی کردی، گزشتہ روز اجلاس میں افسران کی جانب سے کارکردگی کے حیلے بہانوں پر ڈی جی خوب برہم ہوئے، چیف میٹرو پولٹین پلانر ندیم اختر زیدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ رہائشی سکیموں پر غیر قانونی تعمیرات عروج پر ہیں جبکہ افسران فیلڈ وزٹ کرنا گوارا نہیں کرتے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے فردا فردا ٹاؤن پلاننگ کے ڈائریکٹرز کو بھی غیر قانونی تعمیرات پر خوب سنائیں اور تنبیہ جاری کی کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے وہ ذمہ دار افسر کو خود گرفتار کرائیں گے۔ شہریوں کو ذلیل کرانا اور چکر لگوانا افسران کا وطیرہ بن چکا ہے جس پر ڈی جی نے برہمی کا اظہار کیا۔

ڈی جی عثمان معظم نے اسٹیٹ مینجمنٹ، ٹاؤن پلاننگ، ایڈمنسٹریشن اور ون ونڈو سیل سب کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔