محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 3000 اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کردیا

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 3000 اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: لاہور کے سرکاری کالجز کےاساتذہ کی ٹریننگ کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ناقص پلاننگ، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں گریڈ 17 کے اساتذہ کی گریڈ 18 میں ترقی کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 3000 اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں لاہور کے 400 اساتذہ کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نےلاہور میں اساتذہ کی بروقت ٹریننگ کے لیےناقص پلاننگ کی ہے، لاہور میں اساتذہ کے لیے صرف 2 سنٹرز بنائےگئے ہیں، جن میں ایک وقت میں صرف 44 اساتذہ ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔

اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث تمام بیچز کی ٹریننگ مکمل ہونے میں 3 سے 4 ماہ لگ جائیں گے جبکہ باقی اضلاع میں ٹریننگ بروقت مکمل ہو جائے گی جس کے باعث لاہور کے اساتذہ کی ترقی میں تاخیر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer