(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی ،ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی، نئی پالیسی کے مطابق ہر سال اساتذہ کے تبادلے کیے جائیں گے، ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔
اساتذہ کے تبادلے آن لائن ہی ہونگے، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کنٹریکٹ اساتذہ بھی تبادلوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔