جی حضوری نہ کرنے پر ڈی پی او پاکپتن تبدیل

 جی حضوری نہ کرنے پر ڈی پی او پاکپتن تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)ڈی پی او پاکپتن بڑوں کی جی حضوری نہ کرنے کی وجہ سے تبدیل ، حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس پر وی وی آئی پیز کو پروٹوکول نہ دینے پرعبادت نثار سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار کو وہاں کے بڑوں کی جی حضوری نہ کرنے پر تبدیل کردیا گیا ہے، ڈی پی او نے بابا فرید گنج شکر کےعرس پر ڈیمانڈ کےمطابق وی آئی پی پاسزمہیا نہ کیے جس کی وجہ سےڈی پی او پاکپتن سے اہم شخصیات ناراض تھیں، اہم شخصیات کی ناراضگی کے باعث آئی جی پنجاب نے عبادت نثار کا تبادلہ کردیا۔

حکومتی پارٹی کے عہدیداران بھی ڈی پی او سے ناراض تھے جبکہ اس سے قبل رضوان گوندل بھی مانیکا فیملی کی بات نہ ماننے پر تبدیل ہوئے تھے، آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز نے ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات دے دیئے، ایس پی انویسٹی گیشن سلیم وڑائچ کو  ڈی پی او کا اضافی چارج دےد یا گیا۔

دوسری جانب ڈی پی او پاکپتن کو تبدیل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی گئی ہے،قرارد لیگی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کو خاندانوں، ذاتی تعلقات کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer