محکمہ جنگلی حیات کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی

محکمہ جنگلی حیات کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رابی پیرزادہ کی آئیں بائیں شائیں جنگلی حیات کی کارروائی کو مودی مخالفت کا شاخسانہ قرار دے دیا، ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ روز قبل مودی کے خلاف بیان دیا جس پر سازش کے تحت انتقاما کاروائی کرکے بدنام کرنے کی کوشش کی گی۔

وائلڈ لائف کی جانب سے کئے جانے والے جرمانے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف بولنے پر ہمارے سرکاری اداروں کو ہوش آیا ہے اور انہوں نے مجھے جرمانے کئے، میں نے سانپ اور مگرمچھ جیسے جانور تو کئی مہینوں سے رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی مودی کے خلاف بولنے پر انہیں ہائی لائٹ کیا گیا اور اسی وجہ سے ہمارے اداروں کو پتہ چلا کہ رابی پیرزادہ کے پاس خونخوار جانور ہیں، رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں مودی کے خلاف بولنے کی پاداش میں جرمانے کئے گئے ہیں، میں نے ان لوگوں کی مدد کی جو سانپوں کو مارتے تھے تاکہ ان جانوروں کو بچا سکوں۔

Shazia Bashir

Content Writer