ٹریفک پولیس حکام اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد نہ کرا سکے

ٹریفک پولیس حکام اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد نہ کرا سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ٹریفک پولیس حکام اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد نہ کرا سکے، شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراؤں کے ٹریفک سگنلز پر گداگروں کا راج برقرار، ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔      

تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراؤں کے ٹریفک سگنلز پر گداگروں کی بھرمار ہے مگر ٹریفک پولیس کی جانب سے گداگروں کے خلاف کوئی اقدامات نظر نہیں آئے۔ ٹریفک سگنلز سے گداگروں کو ہٹانے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کو سونپی گئی تھی لیکن ٹریفک وارڈنز گداگروں کو ٹریفک سگنلز سے ہٹانے میں مکمل ناکام ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہم شاہراؤں کے سگنلز پر گداگر ٹریفک وارڈنز کی ساز باز سے بھیک مانگتے ہیں، دوسری طرف سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران گداگروں کے خلاف 574 مقدمات درج کرائے گئے جس میں دیگر محکموں کو بھی اپنا  کردار ادا کرنا چاہئیے۔