عرفان ملک: پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو خط، کانسٹیبلز کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی جانب سے کانسٹیبلز کے مسائل حل نہ ہونے کے بعد وزیراعظم کو خط لکھنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیارہ نکاتی خط کی کاپی چیف جسٹس آف پاکستان، صدر پاکستان، وزیر داخلہ اور آئی جی کو بھی بھجوائی گئی ہے، خط میں وزیراعظم عمران خان کو لکھا گیا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے تاکہ محکمہ پولیس کی عزت بحال کی جائے اسی طرح سکیل اپگریڈیشن، کلریکل سسٹم کی بہتری اور تھانوں کی بلڈنگز کی حالت زار کے بارے میں سفارشات بھجوائی گئیں۔
خط میں پولیس کانسٹیبلز کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی سہولیات، مقدمات کی تفتیش پر رقم کا فوری حصول اور ساتھ ساتھ دیگر پولیس کا سروس سٹریکچر ایک سا کرنے کی تجویز بھی دی گئی کیونکہ محکمہ پولیس پنجاب میں ہی صرف بارہ مختلف ونگز میں تنخواہوں میں زمین آسمان کا فرق موجود ہے جس کی وجہ سے کانسٹیبلز بد دلی کا شکار ہو رہے ہیں۔