صنعتی ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

صنعتی ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: چھٹی پاک چائنہ بزنس فورم اور انڈسٹریل ایکسپو کا آغاز ہو گیا، نمائش کا افتتاح گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل کے تحت ایکسپو سنٹرجوہر ٹاؤن میں سجی نمائش میں 3 سو سے زائد چینی کمپنیوں اورصنعت کاروں نے سٹالز لگائے، افتتاح کے بعد گورنر پنجاب نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، اس موقع پرایکسپو سنٹرآڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں چوہدری محمدسرور کے علاوہ چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بنگ، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فلاحت عمران، شہلاجاوید اکرم، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر راحیل قمر، چیرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف، ریکٹر ڈاکٹر مجاہد کامران، چیرمین ایوریسٹ انٹرنیشنل یوسف فاہ، وی سی کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹرجنید زیدی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے لیے مثبت پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

نمائش میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے خواتین نے بھی سٹال لگائے تھے، ویمن چیمبر کی صدر فلاحت عمران کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں خواتین کے معاشی طور پر خود مختار ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔  پاک چائنہ بزنس فورم اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی یہ نمائش 3 روز تک جاری رہے گی۔