حزب اللہ کا اسرائیل پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ، کئی فوجی زخمی

Lebanon Israel border, Hezbollah fires anti tank missals on Israeli territory, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لبنان کی سرحدی جھڑپوں میں حزب اللہ نے اسرائیل کے علاقہ پر تیس کے لگ بھگ مارٹر اور اینٹی ٹینک میزائل فائرکیے، اسرائیل کی فوج نے حزب اللہ کی  ٹینک شکن ٹیم کو نشانہ بنایا جبکہ حزب اللہ کی جانب سے کئی اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
غزہ میں لڑائی کے دوران شمالی سرحد گرم ہونے پر لبنان کی حزب اللہ نے ماؤنٹ ڈوف میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے سیٹلائٹ ٹیلی ویژن المنار ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شیبا فارمز کے سرحدی علاقے  میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔حزب اللہ کے مطابق حملے میں راکٹوں، ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل اور  مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔



منگل کی شب پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجے اسرائیل کے میڈیا نے بتایا کہ ہفتے کے روز اسرائیل کی شمالی سرحد پر تازہ ترین جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی لبنانی حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں ہفتے کی دوپہر لبنان کی سرحد پر واقع ماؤنٹ ڈوف کے علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر 30 مارٹر فائر کیے جانے کے بعد شروع ہوئیں۔

حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مقامات پر مارٹر اور ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل داغے ہیں۔


آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس نے توپ خانے سے میزائل فائر کئے جانے کے منبع پر گولہ باری کی، اور علاقے میں فوجیوں کے خلاف ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حزب اللہ کےسیل پر ڈرون حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر IDF فوجیوں میں ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ یہ جھڑپیں آئی ڈی ایف کی جانب سے ہفتے کی صبح لبنان سے اسرائیل میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تین لبنانیوں کو ہلاک کرنے کے کہنے کے چند گھنٹے بعد ہوئیں۔

لبنان سے اسرائیل کی یو اے وی پر میزائل حملہ، اسرائیل کا ڈرون حملہ

شمالی اسرائیل میں  ایک فوجی بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (UAV) کی طرف داغے گئے میزائل کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس نے ردعمل میں لبنان میں حزب اللہ کے ایک مقام پر ڈرون حملہ کیا۔

حزب اللہ اسرائیل جھڑپوں میں اطراف کا جانی نقصان

 حالیہ دنوں میں کئی بار لبنان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادی فلسطینی دھڑوں اور  اسرائیل کی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، ان جھڑپوں میں کم از کم چار اسرائیلی فوجی، تین حزب اور پانچ فلسطینی جنگجو مارے گئے۔


حزب اللہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ صحیح وقت آنے پر اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنے فلسطینی اتحادی حماس کے ساتھ شامل ہونے کے لیے "مکمل طور پر تیار" ہو گی۔

لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوج کی نفری میں مسلسل اضافہ

ئی ڈی ایف شمالی اسرائیل میں اس امکان کے پیش نظر کہ لبنان میں مقیم حزب اللہ دہشت گرد گروپ جنگ میں دوسرا محاذ کھولے گا ، لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے مین اپنی نفری میں ملسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

جمعہ کے روز، IDF نے شمالی قصبے میٹولا کے کچھ علاقوں کو بند فوجی زون قرار دیا اور اس قصبہ میں اپنی فوجی موجودگی مزید بڑھا دی۔ میٹولا قصبے کی انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں تناؤ کے درمیان رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کی وارننگ دے دی تھی۔