ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4201 روپے کا اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 1938 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی تھی۔