لاہور،سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف  کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

 لاہور،سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف  کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ لاہور کو سموگ فری بنانا ہے، پی ٹی سی انفورسمنٹ ونگ نے سرکاری و پرائیویٹ کالجز ، یونیورسٹیز کی دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ٹی سی تمام کاروائیوں کی خود نگرانی کرینگے۔

 فائق احمد کہتے ہیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو روکنے کیلئے کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے،سٹوڈنٹس کو اپنے ڈرائیورز اور گھریلو افراد کو دھواں سے پاک گاڑیوں بارے آگاہی بھی دی جائیگی۔آگاہی و کاروائیوں کا مقصد سموگ و فضائی آلودگی سے قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔سخت کریک ڈاؤن کے باعث فضائی آلودگی کے اثرات سے متاثرین اور ہسپتالوں میں رش میں بھی کمی آئیگی۔دھواں دینے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔دھواں دینے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔