اسرائیل کے ٹینکوں، توپوں اور ڈرون کی لبنان میں سرحدی چوکیوں پر شیلنگ

Israel, Lebanon, City42, Hizb ullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل فوج نے کہا کہ جنوبی لبنان سے آنے والے ایک بظاہر ڈرون دکھائی دینے والے اوبجیکٹ کو روکنے کے بعد اسرائیلی ڈرون، توپ خانے اور ٹینکوں کی مدد سے لبنان میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی شمالی سرحد پر  لبنانی علاقوں میں متعدد فوجی چوکیوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ 

 لبنان کی سرحد کے ارد گرد تازہ ترین جھڑپیں مبصرین  کی جانب سے اس خدشے کی تصدیق ہیں کہ لبنان میں مقیم حزب اللہ گروپ اور اسرائیل کے مابین ایک دوسرا محاذ کھل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ اور ایران کی جانب سے  گزشتہ دنوں میں کئی انتباہ کئے گئے ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان  لڑائی علاقائی تنازعہ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔