سٹی42: جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حماس کےرہنما ابوالولید خالد مشعل نےجے یو آئی کے سرابرہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کر کے انہیں فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق حماس رہنماء نے جے یو آئی کی جانب سےجمعہ کو یوم طوفان اقصیٰ منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما سے گفتگو کررتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں ۔اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کی وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں ۔