قومی ٹیم نےکیویز کو شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی

NZ Tri Series, Pak won
کیپشن: NZ Tri Series, Pak won
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے   کیویز کو شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی، نیوزی لینڈ  نے فائنل میچ میں پاکستان کو جیت لئے 164 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کےمطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی ٹرائی سیریز نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور قومی ٹیم مدمقابل ہوئیں، کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے 167 رنزبناتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا،افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

اوپنر محمد رضوان 78 رنز اور محمد نواز 6 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے،کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا سکے جبکہ  شان مسعود 31 ، افتخار احمد 13 ، حیدر علی 6 اور آصف علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کے اوپنر مہدی حسن 10 رنز پر محمد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبیر رحمان کو فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

محمد نواز نے 13 ویں اوور میں بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کیا جس کے بعد محمد نواز اگلی ہی گیند پر پاکستان کے لیے مصدق حسین کی چوتھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، پانچویں وکٹ فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اور چھٹی وکٹ نائب کپتان شاداب خان نے لی۔محمد وسیم جونیئر نے چار اوورز میں 24 سکور دیتے ہوئے تین بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

سریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیاتھا،پاکستان کو پہلا بریک تھرو محمد وسیم جونیئر نے تیسرے اوور میں فن ایلن کی صورت میں دیا جو محض 13 رنز ہی بناسکے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ حارث رؤف نے4 اوورز میں 28 رنز  کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئےتھے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، رضوان 12 گیندوں پر صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی ناقابلِ شکست ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔چوتھے نمبر پر غیر معمولی طور پر آل راؤنڈر شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے، شاداب نے 22 گیندوں پر 34 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم نے یہ میچ 6 وکٹوں نے جیتا۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، کرائسٹ چرچ میں کھیلے اس میچ  میں قومی ٹیم مقررہ  اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بناپائی،نیوزی لینڈ نے اس میچ میں قومی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی،  ڈیون کونوے49 بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فن ایلن 62 رنز نمایاں رہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل معرکے میں شاہینوں نے محمد نواز اور حیدر علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 164 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندیں قبل پورا کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا , بابر اعظم 15 رنز بنا کر کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا، جس کے بعد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔محمد نواز اور حیدر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ افتخار احمد نے 25 رنز بنائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer