لاہورمیں فضائی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی

Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف رات گئےکارروائی کی گئی۔ 

ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد اسموگ کے خدشات بھی سر اٹھانے لگے ہیں، ایسے میں لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف رات گئےکارروائی کی گئی۔

اسپیشل اینٹی اسموگ اسکواڈ کی جانب سے کرول گھاٹی، مومن پورہ، محمود بوٹی داروغہ والا اور بادامی باغ کے علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور کاربن، ٹائر اور غیر معیاری فیول کے استعمال پر 12 یونٹ سیل اور جرمانے کیے گئے۔

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات عثمان علی خان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اسموگ کنٹرول سسٹم لگائے بغیر کسی یونٹ کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔