ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 62 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 14 October 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 14, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,779
Positive Cases: 62
Positivity %: 0.53%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 30
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح0.53 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ابھی بھی کورونا وائرس کے شکار 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔