ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 سال فلم انڈسٹری سے دور رہنے والے معروف بالی وڈ اداکار سے متعلق بڑی خبر  

Fardeen khan
کیپشن: Indian actor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بہت ہی کم ایسا ہوتا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ کوئی اداکار زیادہ عرصے تک پردہ سکرین سے غائب رہے شوبز سے منسلک اداکاروں کی گاہے بگاہے فلمیں آتی رہتی ہیں تاہم بالی وڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جو گیارہ سال تک پردہ سکرین سے دور رہے۔
 تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار  فردین خان آخری بار 2011 میں فلم ’دلہا مل گیا‘ میں  دکھائی  دیے جس کے بعد وہ کافی عرصے  فلم نگری سے دور رہے لیکن اب ایک بار پھر سے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار فیروز خان کے صاحبزادے اور اداکار فردین خان 11 برس بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دینے کو تیار ہیں اور اپنی نئی فلم کیلئے ممبئی پہنچ  چکے ہیں۔فردین خان اب ایک تھرلر فلم ’وس فوٹ‘ میں  کام کرتے نظر آئیں گے فلم  میں ان کے ساتھ رتیش دیش مکھ بھی موجود ہوں گے۔

فلم کی شوٹنگ سے قبل ممبئی میں ایک تقریب رکھی گئی اس موقع پر فردین خان  توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ذرائع  کے مطابق فردین خان سے جب فلم انڈسٹری سےدوری کی وجہ پوچھی گئی  تو انہوں نے بتایا کہ   ان کی توجہ فیملی کی طرف تھی اس دوران وقت گزرنے کا  پتہ ہی نہ چل سکا۔