کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لئے بری خبر

کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لئے بری خبر
کیپشن: vaccination center
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)نان ویکسی نیٹڈسٹاف والے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کیخلاف کارروایئاں جاری، نان ویکسینڈسٹاف ہونے پر اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری اور ذیشان نصراللہ رانجھا نے کینال روڈ اور ڈیفنس میں متعدد برینڈز کو سربمہر کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے نان ویکسی نیٹڈسٹاف کے باعث یورو سٹور کینال روڈ کو سیل کردیا اور ڈی سی کاونٹر پر غیرمعیاری سبزیاں اور پھل رکھنے پر ڈیپارٹمنٹل سٹور کو 25 ہزارجرمانہ کیا گیا جبکہ بغیر ماسک نان ویکسی نیٹڈ کسمٹرز کو اندر آنے کی اجازت دینے پر نعمت خانہ سٹور کو وارننگ جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصراللہ رانجھا نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ڈومینو پیزا، ایچ آرمارکیٹنگ آفس، سکینڈ کپ، رومیسہ بیوٹی پارلر، ہیلتھ فارمیسی، ایچ کے بی ایکسپریس، جی وی سٹور، سپرسپاٹ کو سیل کردیا جبکہ اے سی سٹی فیضان احمد نے نان ویکسینڈ سٹاف اور بغیر ویکسین والے افراد کو سٹور میں آنے کی اجازت دینے پر اکبری سٹور کا مینجر گرفتار کرلیا۔