سٹی42: امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کی جاتی امراء رائیونڈ آمد، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کا جاتی امرا پہنچنے پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے استقبال کیا۔ مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیاسی صورتحال پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
نائب صدر مسلم لیگ(ن)مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ ہی انتہائی اہم رہے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔