ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےسرمایہ کاری سہولت سنٹرکاافتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سرمایہ کاری سہولت کاری سنٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سہولت سینٹر سے روزگار کے مواقع پیداہوں گے۔ سہولت سینٹرسے سرمایہ کاروں فائدہ ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ 2018سے ابتک چینی سرمایہ کار ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ ہم نے 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کو این او سی جاری کر دیئے ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا 30ارب روپے کی مالیت سے پنجاب روزگار اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کو جدید زرعی آلات کی فراہم کے ساتھ ساتھ کسان کارڈ بھی جاری کر دیا گیا ہے