90سالہ سٹار ٹریک اداکار ولیم شیٹنر خلا میں پہنچ گئے

William Shatner goes to space on Blue Origin mission
کیپشن: William Shatner goes to space on Blue Origin mission
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : نوے سالہ کینیڈین اداکار ولیم شیٹنر ایمازون کے تیارہ کردہ راکٹ کے دوسرے سفر میں خلا کی سیر کی۔

 تفصیلات کے مطابق   کینیڈین اداکار ولیم شیٹنر تین خلا بازوں کے ہمراہ ٹیکساس سے خصوصی راکٹ پر خلاء کے لیے روانہ ہوئے۔ولیم شیٹنرکی خلا سے تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں وہ حیران کن اور خوشگوار موڈ میں کھڑکی سے زمین کا نظارہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ تھا۔ جسے بیان نہیں کیا جا سکتا.

خلا میں جانے کے بعد کیپسول نے پیراشوٹ کی مدد سے خلابازوں کے ساتھ ایک صحرا میں زمین پر محفوظ لینڈنگ کی، ولیم شیٹنر خلاء میں جانے والے معمر ترین فرد ہیں۔ زمین پر واپسی کے بعد ایمازون اور بلیو اوریجن کے مالک جیف بیزوس نے خود ولیم شیٹنرکو ویلکم کیا۔ جیف بیزوس نے لینڈنگ کے بعد دروازہ کھلوتے ہوئے کہا “ہیلو خلابازوں، زمین پر خوش آمدید”.

اس سے پہلے جیف بیزوس اپنے بھائی کے ہمراہ خلاء کی سیر کو  گئے تھے۔ انہوں نے یہ سفر ایمازون کی ہی زیر ملکیت ایرو اسپیس کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے تیار کردہ خلائی جہاز ’نیو شیپرڈ‘ میں کیا تھا۔ خلائی کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے واپس زمین پر آیا جسے ٹیکساس کےصحرا سےلانچ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق  خلائی سفر صرف 10 منٹ اور 10 سیکنڈز پر مشتمل تھا جس میں چار خلابازوں نے خلائی جہاز میں موجود بڑی شیشے کی کھڑکیوں سے خلا اور زمین کا خوبصورت نظارہ کیا۔