جنید ریاض: برائلرمرغی کا گوشت میں 9 روپے کمی، ریٹ میں 9 روپے کمی سے برائلر مرغی کا گوشت 348 روپے فی کلو ہوگیا۔
گزشتہ روز مرغی کے گوشت کا ریٹ 357 روپے کلو تھا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 232 اور پرچون ریٹ 240 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کا نرخ 2 روپے اضافہ کے بعد 162 روپے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 740 روپے مقرر کیا گیا ہے۔