(سعید احمد سعید) دبئی ائیر پورٹ پر پا کستا نی مسافروں کی ایمی گر یشن کا معا ملہ، کئی گھنٹے گزرے نے کے باوجود مسافروں کی ایمیگریشن نہ ہو سکی، پاکستانی سفارت خانے نے دبئی حکومت سے اس حوالے سے تفصیلات مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے پی آ ئی اے کی دبئی جانے والی پرواز کے 60 مسافروں کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، دبئی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے روکا ہے، دبئی امیگریشن نے جن مسافروں کو روکا وہ مسافر وزٹ ویزے پر پہنچے تھے، دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے۔
دبئی امیگریشن کی جا نب سے روکے جانے پر مسافروں نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا۔ پاکستانی سفارت خانے نے دبئی حکومت سے اس حوالے سے تفصیلات مانگ لیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق سفارتی عملہ مسلسل رابطے میں ہے۔ دبئی ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا عملہ مسافروں کو کھانے سمیت تمام سہولت فراہم کر رہا ہے، مسافروں کے پاس ویزے درست ہیں مگر دبئی امیگریشن سسٹم میں ان کی کلئیرنس نہیں ہو رہی۔ذرائع کے مطابق کلئیرنس نہ ملی تو ان مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔