ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر عابد ملہی کے دس رشتہ دار رہا

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر عابد ملہی کے دس رشتہ دار رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر لاہور پولیس عابد ملہی کے دس رشتہ داروں کو رہا کر دیا ، پولیس نے مانگا منڈی،ننکانہ صاحب اور ہارون آباد سے ملزم کے رشتہ داروں کو حراست میں لے رکھا تھا ۔


   تفصیلات کے مطابق  لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر اس کے حراست میں لئے جانے والے رشتہ داروں کو رہا کر دیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے مرکزی ملزم کے رشتہ داروں کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔

رہا کئے جانے والوں میں ملزم کی والدہ ، بہن ، بھائی، بہنوئی اور کزن شامل ہیں ، پولیس نے مرکزی ملزم کے رشتہ داروں کو کرول پنڈ ، مانگا منڈی،ننکانہ اورہارون آباد سے ایک ماہ سے حراست میں لے رکھا تھا، مرکزی ملزم عابد مہلی کے والد نے بھی ایک روز قبل لاہورپولیس سے اپنے رشتے داروں کی رہائی کی اپیل کی تھی۔

 یاد رہے کہ پولیس کو تگنی کا ناچ ناچنے والا موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی 12 اکتوبر کو پکڑا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مرکزی ملزم 5 بار بھاگنے میں کامیاب ہوا، عابد ملہی سب سے پہلے قلعہ ستار شاہ سے فرار ہوا، پھر بہاولنگر، اس کے بعد قصور اور پھر مانگا منڈی میں بھی پولیس کے ہاتھ نہ آیا، ننکانہ میں ماراگیا پولیس کا چھاپہ بھی بے سود ثابت ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کیا کہ 9 ستمبر کو وہ اور شفقت واردات کی نیت سے کورول گاؤں سے نکلے، موٹر وے پر گاڑی کے جلتے بجھتے انڈی کیٹر دیکھ کر اس کے پاس پہنچے اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو زبردستی باہر نکالا، لوٹ مار کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے. 

 

Shazia Bashir

Content Writer