پنجاب حکومت نے سموگ کو قدرتی آفت قرار دے دیا

پنجاب حکومت نے سموگ کو قدرتی آفت قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے سموگ کو قدرتی آفت قرار دینےکی پی ڈی ایم اے کی سمری منظور کرلی، ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے سموگ کو باقاعدہ قدرتی آفت قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سموگ کو قدرتی آفت قرار دے دیا، سموگ کو قدرتی آفت قرار دینےکے لیے پی ڈی ایم اے کی وزیر اعلیٰ کو ارسال کی سمری منظوری کرلی گئی، پنجاب قدرتی آفت ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت سموگ کو قدرتی آفت قرار دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد سموگ باقاعدہ آفت قرار دے دیا، ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے سموگ کو قدرتی آفت قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سموگ کے تدارک کے لیے پروونشل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےٹیکینل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔

 

سموگ ورکنگ گروپ کے سربراہ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ ہیں ٹیکینل سب ورکنگ گروپ کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر نامزد کیا گیا، ٹیکینل ورکنگ گروپ میں ماحولیات، ضلعی انتظامیہ، ٹرانسپورٹ، انڈسٹری، ایگریکلچر اور متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز شامل ہوں گے۔

 

 پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں سموگ مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل لایا گیا، فصلوں کو جلانے، فیکٹریاں، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کی مانیٹرنگ ہوگی فیکٹری مالکان کو اینٹی سموگ پالیس پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔

 گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی ہوگی پبلک ٹرانسپورٹ کو باقاعدہ مانیٹر کر کے دھواں کا سبب بننے والی پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی، پی ڈی ایم اے کولاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آن بورڈ رکھنا ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer