ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کی پرسنل فائل کی تصدیق کیلئے کمیٹیاں بنادی

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کی پرسنل فائل کی تصدیق کیلئے کمیٹیاں بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر کے اساتذہ کا ریکارڈ  ڈیجٹلائز کرنے کا معاملہ، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری رانا عبدالقیوم نے اساتذہ کی پرسنل فائل کی تصدیق  کے لئے کمیٹیاں بنادی۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے اساتذہ کا ریکارڈ ڈیجٹلائز کرنے کا معاملہ، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کی پرسنل فائل کی تصدیق کیلئے کمیٹیاں بنادی، کی مطابق پرائمری اور ایلمنٹری سکولوں کے اساتذہ کی پرسنل فائل اے ای اوز چیک کریں گے۔

 

ہائی سکولوں کے اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ پڑتال سکول سربراہان کریں گے، سکول ہیڈز، پرنسپلز اور ہائرسکینڈری سکولوں کے اساتذہ کے دستاویزات کی تصدیق ڈی ای او سکینڈری کریں گے۔

 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مطابق دستاویزات کی تصدیق کے بعد اساتذزہ کا تمام ریکارڈ ڈیجٹلائز کردیا جائے گا۔

 دوسری جانب  لاہور کے سکولوں میں دوران سروس وفات پانے والے 412 اساتذہ و ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو حل کرنے کے لئےایجوکیشن اتھارٹی نے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کے لئےاتھارٹی آفس میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ابھی تک صرف 85 سکول سربراہان کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو 14 اکتوبر تک وفات پانیوالے ملازمین کی دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

       

Shazia Bashir

Content Writer