غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمیں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئیں

غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمیں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمیں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئیں،پی آراے نے ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن نہ کروانے والی 42 ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹسز جاری کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پی آراے نے ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن نہ کروانے والی   ہاؤسنگ سکیموں کوآخری مرتبہ یاد دہانی کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔پی آر اے نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کرنیوالی ہاؤسنگ سکیموں کو 15 دن میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔چیئرمین پی آراے زین العابدین ساہی کی ہدایت پر غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کمشنر ڈاکٹر جاوید اقبال کی سربراہی میں کارروائی شروع کی گئی ہے۔

قصور روڈ پر واقع پرل گارڈن، احمد سٹی ہاؤسنگ سکیم کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے پر نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ حمزہ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم،کلمہ سٹی، ڈیفنس ویو فیز ون، شالیمار ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم، اعظم ہاؤسنگ سکیم، احمد ہاؤسنگ سکیم، ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم ننکانہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔صادق ہاؤسنگ کالونی، الیاس ہاؤسنگ کالونی، الخیر سٹی، ڈیفنس ویو فیز ون، ٹو اورتھری، انمول ولاز،المدینہ گارڈن ہاؤسنگ سکیم کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ملتان روڈ پر الرحمان سٹی، نیو فالکن سٹی، نیو انصاف سٹی، گلشن سبحان، الحامد ٹاؤن، زاہد ہاؤسنگ سکیم کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے۔الکرم سٹی، سبحان ولاز،عثمانیہ گارڈن، النور سٹی، الرحمان ٹاؤن، نیو سٹی قصور، عبدالرشید گارڈن، حاجی پارک، ایلیٹ سٹی، محمد احمد خان ٹاؤن، رفیع گارڈن ہاؤسنگ سکیم چھانگا مانگا روڈ،کے بی اے ون ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم، ڈریم ٹاؤن، شہزادہ ماڈل سٹی سمیت لاہور ڈویژن میں واقع بیالیس ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

 انفورسمنٹ آفیسر پی آراے زوہیب ایوب خان نے نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونیوالی سکیموں کو کمپلسری رجسٹرڈ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer