طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کیلئے زبردست خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ صحت کے تعاون سے مستحق طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، صحت کارڈ بننے کے بعد طلبا لاہور کے 25 ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کے صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے، صحت کارڈ بنانے کیلئے تمام طلبا کو اپنے والدین کے آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپیز جمع کرانا ہوں گی۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے سکولوں کا دورہ کریں گی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے محمد عمران کو فوکل پرسن تعینات کردیا۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں  کے طالبات کو وظائف کی ادائیگی کیلئے 16 اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا، جس میں پہلے سے رجسٹرڈ طالبات کا تعلق پنجاب کے 3 ہزار 922 سکولوں سے ہے، وظائف کی ادائیگی کیلئے مزید 4 لاکھ طالبات کو رجسٹریشن کی جائے گی۔

نئی رجسٹریشن کیلئے سولہ اضلاع میں 108 سینٹرز تشکیل دے دیئے گئے ہیں، نئی رجسٹریشن کا عمل 12 اکتوبر سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کے طالبات کو چھ سو روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔سکول طالبات کو وظائف پنجاب بنک کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer