گوجرانوالہ جلسہ:لاہوریوں کو شرکت سے روکنے کیلئے پولیس متحرک

گوجرانوالہ جلسہ:لاہوریوں کو شرکت سے روکنے کیلئے پولیس متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت خوف کھانے لگی،لاہوریوں کو گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس ،انتظامیہ متحرک ہوگئی،مختلف علاقوں میں کنٹینٹر بھجوا دئیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا جاوید  نے اپنے فارم ہاؤس رائیونڈ میں پر پولیس ریڈ کا دعویٰ کیا ہے  ،کہتے ہیں پویس میرے ڈیرے سے فلیکس بینرز اٹھا کر لے گئی ہے ، حکومت جو مرضی کر لے گوجرانوالہ کا جلسہ ضرور ہوگا۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ جاتی عمرا لاہور میں شریف خاندان کی رہائش کی طرف جانے والی سڑک ہے صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے باہر کل رات کو 8 کنٹینر کھڑے کر دئیے گئے یہاں کنٹینر لانے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟مریم نواز نے یہیں سے گوجرانوالہ جانا ہے کہیں کنٹینر لگا کر انہیں روکنے کی تیاری تو نہیں؟ 

 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انتقام کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا۔عدالت میں پیشی سے قبل خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینرز اتارنے اور پکڑ دھکڑ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ حکومت مخالف جلسے اور قافلے نہیں رکیں گے۔ انتظامیہ نے اب تک جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ پی ڈی ایم کے رخ کا تعین کرے گا جبکہ ہم نے حکومت کو نہیں کہا کہ بغاوت کے مقدمے واپس لیں یہ مقدمے تو ہمارے لیے تمغے ہیں۔
 
ن لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی کا جلسہ تاریخی ہو گا جس کی پیپلز پارٹی نے تیاری کر رکھی ہے۔ حزب اختلاف متحد ہو جائے تو حالات پہلے جیسے نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پرعمران خان جیسی آمریت لے کرآئیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا کیونکہ عمران خان نے انتقام کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا۔اپنا موقف پیش کرنا کون سا غیر قانونی کام ہے ؟ یہاں تو صورتحال یہ ہے کہ اگر آپ بات کریں گے تو دھر لیے جائیں گے تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں ہورہا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون ریفرنس سے متعلق کیس کےلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer