ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت میں اہم تقرر و تبادلے

پنجاب حکومت میں اہم تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر، عثمان علیم) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی آسامیوں کو ری ڈیزیگنیٹ کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی آسامیوں میں تبدیل کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کی افسرارم بخاری بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات ہیں، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کی آسامی کو بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی آسامی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ارم بخاری کی سیٹ کو اپ گریڈ کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجو کیشن تعینات کیا گیا ہے۔

سیکرٹری بلدیات کی سیٹ کو اپ گریڈ کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا، گریڈ 21 کے افسر طاہر خورشید بطور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ تعینات ہیں، گریڈ 18 کے پی ایم ایس افسر محمد محبوب عالم کو سیکرٹری باب پاکستان فاؤنڈیشن تعینات کر دیا گیا، دانش افضال کو ڈائریکٹر فوڈ پنجاب جبکہ ڈائریکٹر فوڈ واجد علی شاہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

علاوہ ازیں ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی، ان لینڈریونیو سروس میں گریڈ 17تا 20کے افسروں کےتقرروتبادلے کردیئے گئے،سیکنڈ سیکرٹری پالیسی ونگ محمدنعمان انیس کابطورڈپٹی کمشنراےای اوآئی زون لاہورمیں تبادلہ کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق چیف ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کو کمشنربےنامی زون ٹو تعینات کردیاگیاہے۔ڈائریکٹرلاءعائشہ عمران بٹ کاتبادلہ کرکےانہیں کمشنر اپیلز تھری تعینات کردیا گیاہے،کمشنراپیلزتھری ڈاکٹرمحمدسرمدقریشی کا تبادلہ کرکےانہیں لارج ٹیکس پیئریونٹ میں کمشنرلیگل تعینات کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer