ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے میں لاہور کا آخری نمبر

ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے میں لاہور کا آخری نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) پنجاب حکومت کے میونسپل سروسز پروگرام پر عمل درآمد میں لاہور کی بدترین کارکردگی، ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے میں پنجاب بھر میں لاہور کی 36 ویں پوزیشن، صوبہ بھر کی 23 ارب 19 کروڑ 7ہزار 365 سکیمیں منظوری کے باوجود مکمل نہ ہوسکیں جبکہ لاہور ایک ارب 94 کروڑ کی 251 ترقیاتی سکیمیں سرخ فیتے کی نذر ہوگئیں۔

 وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں 204 میں سے 160 اسکیموں کو مکمل کرکے 74 فیصد ٹارگٹ پورا کیا گیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب کے شہر ڈی جی خان کی 123 میں سے صرف 13 اسکیموں کومکمل کرکے 35 فیصد ہدف مکمل کیا گیا، محکمہ بلدیات پنجاب کے ڈیش بورڈ نے تمام اضلاع کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مجموعی طور پر7 ہزار 365 سکیموں میں سے 4 ہزار 167 سکیموں کو مکمل کیا جاسکا۔

 3 ہزار 198 سکیمیں التواء کا شکار ہیں جبکہ 23 ارب 19 کروڑ ر کے مختص فنڈزمیں سے 8 ارب 40 کروڑ خرچ کیا جاسکا۔پی ایم ایس پی 217 سکیموں میں سے 204 سکیمیں مکمل کرکے اٹک کا پہلا نمبر رہا، ساہیوال 85 میں 78  سکیمیںمکمل کرکے دوسرے اورمنڈی بہاؤ الدین 130 میں سے 124  سکیمیں مکمل کرکے تیسرے نمبر پر رہا۔ بھکر 271 میں سے 214 سکیمیں مکمل کرکے چوتھے، بہاولنگر نے 84 میں سے 67 ،رحیم یار خان میں 145 میں 123، چکوال نے 334 میں سے 295 ،خانیوال نے 341 میں سے 203 ، لودھراں نے 43 میں 215 ،اوکاڑہ نے 22  میں سے تین، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 201 میں سے 122، نارووال نے 113 میں سے 89 ،جہلم  نے 216 میں سے 173، بہاولپور نے 314 میں سے 294، حافظ آباد نے 223 میں 70، گجرات نے 128 میں سے 101 ،ملتان نے 192 میں سے 168 ، خوشاب نے 155 میں 42  سکیموں کو مکمل کیا۔

 پاکپتن نے 67 میں سے 56، سیالکوٹ نے 111 میں سے 69، مظفر گڑھ نے 171 میں سے 67، راولپنڈی نے 877 سکیموں میں 477، ننکانہ نے 141 میں سے 49، قصور نے 195 میں سے 51، سرگودھا نے 280 میں سے 61، فیصل آباد نے 424 میں سے 210، لیہ نے 159 میں 34 راجن پور نے 90 میں 50 ، چنیوٹ نے 92 میں سے 38، وہاڑی نے 279 میں سے 124، گوجرانوالہ نے 120 میں سے 21، شیخوپورہ نے 171 میں سے 52 اور جھنگ نے 196 اسکیموں میں سے 60 سکیموں کو مکمل کیا۔

 ڈی سی لاہور مدثرریاض ملک نے کہاکہ تمام منظور کردہ ترقیاتی اسکیموں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ایم سی ایل کے ساتھ ملکرحکمت عملی بنالی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer