ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی خودکش بمبار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جعلی خودکش بمبار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہر میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، جعلی خودکش بمبار بن کر لوٹنے کی کوشش کرنے والا پکڑا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

شہر میں پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔شفیق آباد میں واقع فارمیسی میں رات کے وقت ایک شخص داخل ہوا۔ اپنے پیٹ کے ساتھ بندھے ہوئے بم کو دکھا کر لوٹ مار شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جعلی خودکش بمبار کے ڈر سے دکاندار بھاگ نکلے۔

ڈولفن سکواڈ کو اطلاع موصول ہوئی کہ فارمیسی میں واردات ہو رہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ ملزم نے نقلی بم باکس کو جسم پر باندھا ہوا تھا۔ ملزم نے ڈولفن ٹیم کونقلی بم دکھا کر دھمکیاں بھی دیں، تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 

حکومت کی عدم توجہی اور لاہور پولیس کی غفلت کے باعث شہریوں کی جان و مال اور عزت محفوظ نہ رہی،رواں سال لاہور  شہر میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، شہر میں پچیس افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں 283 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کر دیا گیا جبکہ گذستہ برس 275 افراد قتل ہوئے۔ 

پہلے نو ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی سات ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 9 واقعات رونما ہوئے اور شہر سے اب تک 5ہزار تین سو 31 گاڑیاں اور موٹر سائکلیں چوری ہو گئیں ۔