پاک زمبابوےمیچز کے اوقات کا ر میں تبدیلی، وجہ سامنے آگئی

 پاک زمبابوےمیچز کے اوقات کا ر میں تبدیلی، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کے اوقات کار جاری کردئیے،سیریز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔ راولپنڈی میں تینوں ون ڈے میچز دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے جبکہ لاہور میں شیڈول تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے۔ کا فیصلہ دن میں ممکنہ سموگ اور رات میں شبنم کے سبب کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گےجبکہ سات ،آٹھ اور دس نومبرکو ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی ، مہمان ٹیم 21 سے 27 اکتوبر تک قرنطینہ کرنے کے بعد 28 اور 29 نومبر کو مہمان ٹیم راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،دس نومبر کو سیریز کے اختتام پر مہمان ٹیم 12 نومبر کی علی الصبح اپنے وطن روانہ ہوجائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer