غیر قانونی کاسمیٹکس بنانے والے پکڑے گئے

غیر قانونی کاسمیٹکس بنانے والے پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی(24نیوز) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا کرول گھاٹی میں سردار کنڈا کے احاطے میں چھاپہ، کاسمیٹکس مصنوعات میں استعمال ہونے والی ایرانی ساختہ 27ٹن پٹرولیم جیلی اور 80ٹن لوہا قبضےمیں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
کسٹمز اینٹی سمگلنگ نےکلکٹر احمد رؤف کی خفیہ اطلاع پر کرول گھاٹی کے قریب سردار کنڈا کے احاطہ میں بڑی چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران 27ٹن جیلی اور 80ٹن لوہا برآمد کرکےویئرہاؤس منتقل کردیا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق گودام سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت تقریبا اڑھائی کروڑ روپے ہے، ایڈیشنل کلکٹر محمد اشفاق اورڈپٹی کلکٹر حسن فرید کی سربراہی میں کارروائی کی گئی، کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی چھاپہ مار ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ ظفر اللہ خان نیازی،انسپکٹر سہیل مرتضی،اشفاق ہمدانی،انسپکٹر آغا سلطان حیدر،ضیاء بھٹی،شہزاد اسحاق اورمحمد مقصود شامل تھے، کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ سامان کوئٹہ کے معروف ٹرانسپورٹرحاجی نبی بخش کی ملکیت تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔