ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر طیارہ حادثے کا شکار

مسافر طیارہ حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سول ایوی ایشن ائیرپورٹ رن وے سے پرندوں کو ہٹانے میں ناکام، ائیرپورٹ حدود میں جہاز سے پرندہ ٹکرانے کا ایک اور واقعہ، لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401 سے پرندہ ٹکرا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہ طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ، لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401 کے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرا گیا، رن وے سے ٹیک آف کرتے ہی جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو واپس ائیرپورٹ اتار لیا۔ رن وے پہ جہاز پارک کرکے انجینئرنگ عملے کی جانب سے جہاز کا معائنہ کیا گیا، معائنے کے بعد طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی، پرواز پی اے 401 ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے کراچی روانہ ہوئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔