(در نایاب) سبزہ زار میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم کی زیر نگرانی آپریشن میں بارہ کروڑ مالیت کی چھ کنال اراضی وگزار کرالی ۔
ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے سبزہ زار میں گرینڈ آپریشن کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم خود آپریشن کی نگرانی کی ۔ سبزہ زار اے بلاک میں چھ کنال قیمتی اراضی واگزار کرائی جارہی ہے۔ اراضی پر غیر قانونی اصطبل اور گھر کو مسمار کردیا گیا ۔ ایل ڈی اے نے 15 کروڑ روپے مالیت کی چھ کنال اراضی واگزار کروالی ۔ سکیم پلان میں اس اراضی پر 12 مرلے رقبے کے 10 رہائشی پلاٹ بنائے گئے تھے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے قابضین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ازخود غیر قانونی قبضہ ختم کردے ورنہ آپریشن کے لیے تیار رہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ واگزار کروائی جانے والی اراضی کے تحفظ اور اسے دوبارہ قبضے سے بچانے کے لئے اس کے گرد چار دیواری تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت سرکاری اراضی واگزار کروائی جا رہی ہے۔