نکلو پاکستان کی خاطر،معمر افرادبھی پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

نکلو پاکستان کی خاطر،معمر افرادبھی پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ضمنی الیکشن میں اپناحق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے مختلف پولنگ اسٹیشنزپربزرگ شہری بھی پہنچے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے،سیاسی جماعتوں کے کارکن پرجوش نظر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے امیدوار کی جیت کیلئے پرعزم ہیں اس کے ساتھ معمر افراد بھی رش سے پہلے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچنے لگے،  پی پی164میں 85سالہ بزرگ باباسردارووٹ کاسٹ بیساکھی کے سہارے پہنچ گیا، 75سالہ اشتیاق وہیل چیئرپرکوئین میری کالج ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا،ووٹ ذمہ داری ہے،شہری اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں،منٹگمری روڈ کا حسیب اللہ بیساکھیوں کے سہارے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچاحسیب اللہ نے گورنمنٹ کنیئرڈ بوہڑ والہ چوک میں ووٹ کاسٹ کیا، بزرگ کا کہنا تھا کہ وطن میں جمہوری روایات کے تسلسل کیلئے ووٹ کاسٹ کیا۔

علاوہ ازیں80 سالہ معمرخاتون رفیق بیگم ووٹ کاسٹ کےلئےبوہڑ والا چوک پہنچی،خاتون کا کہنا تھا کہ حق رائے دہی کاسٹ کرنے کیلئے آئی ہوں،حکومت نے شادیوں پربھی ٹیکس لگادیا کہاں ادا کریں،اسی طرح این اے131 میں70سالہ بزرگ شہری ووٹ کاسٹ کرنےپہنچ گیا، فیروزپورروڈپولنگ سٹیشن پرمحمد ادریس لاٹھی کی مدد سےووٹ کاسٹ کرنے پہنچا،ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرناچاہیے،زندگی میں بہت بارووٹ ڈالااس عمرمیں بھی فرض سےغافل نہیں ہوں۔

علاوہ ازیں ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں12 ہزار پولیس اہلکار، پیرو اور ڈولفن کا شہر میں گشت جاری ہے  پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل  کی جارہی ہے،اور ووٹرز کو جامہ تلاشی کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے اندر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer