ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری، چین جانااوربھی آسان ہوگیا

پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری، چین جانااوربھی آسان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) پاکستان کا عزیز دوست اور ہمسایے ملک چین اور سی پیک کی جانب سے پاکستانیوں کیلئےخوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے، لاہور سے چین جانےوالی بس کے  آغاز کا اعلان کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شہد سے بھی میٹھی پاک چین دوستی ہمیشہ عالمی طاقتوں کی نظر میں چبھتی رہی ہے اور پاک چائنہ دوستی اپنی مثال آپ ہے،پاکستانیوں کیلئے لاہورسے چین اور چین ےلاہور جانے والی بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے یہ قدم سفری دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے خوش آئند بات ہے،پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ ہماری یہ دوستی ہمیشہ قائم رہےاور چائنہ جس نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہمیشہ کھڑا اور مستقبل میں آنے والے معاشی انقلاب اور ترقی میں بھی ہماراساتھی ہے۔

گزشتہ ستر برسوں کے دوران ہر بحران میں چین نے پاکستان کی مدد کی، چین ہمیشہ پاکستان کے بڑے خیرخواہوں میں شامل رہا ہے اور کئی شعبوں میں تعاون کر رہا ہے، دونوں ممالک کے نہ صرف مفادات مشترک ہیں بلکہ دونوں کو امریکہ‘ بھارت گٹھ جوڑ سے یکساں خطرہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer