روس میں گوگل کو بھاری جرمانہ

Google, Russia, Moscow court fines Google, Russian Servers, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: روسی صارفین کا ڈیٹا بیرون ملک رکھنے کی بجائےروسی سرورز پر رکھنے سےانکار  گوگل پر 15 ملین روبلز  میں پڑا۔ ماسکو کی ایک عدالت نے گوگل کو پندرہ لاکھ روبل(164,000 ڈالرز) جرمانہ کردیا ہے۔ 

روس میں گوگل کا دفتر روسی حکومت کے ناپسندیدہ یا غیر قانونی قرار دیئے ہوئے آن لائن مواد کو  روس مین روکنے کے حوالہ سے تعاون نہ کرنےاور یوٹیوب پر کچھ روسی میڈیا کی رسائی کو محدود کرنے کے لیے دباؤ کا شکار ہے۔

 کریملن نے گزشتہ دنوں میں ٹویٹر اور فیس بک سمیت کچھ پلیٹ فارمز پر پابندی لگائی لیکن اس نے گوگل کی خدمات تک رسائی کو مسدود نہیں کیا ہے اور اس کا سرچ انجن اور یوٹیوب پلیٹ فارم، دونوں مفت کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 گوگل نے 2022 کے موسم گرما میں روس میں گوگل اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہو گئی تھی جب روسی حکام نے ناپسندیدہ مواد کو روکنے میں تعاون نہ کرنے کی سزا دینے کے لئے گوگل کا بینک اکاونٹ ہی بند کر دیا تھا اور گوگل کیلئے عملے کو تنخواہین ادا کرنا اور مقامی ریٹیلرز کو ادائیگیاں کرنا ممکن نہیں رہا تھا۔ اس وقت گوگل نے دیوالیہ پن کے لیے ایک مقدمہ دائر کر دیا تھا ۔