ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیارہ  ائیرپورٹ کی باڑ توڑ کر سڑک پر کار سے ٹکرا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: طیارہ رن وے پر رکنے میں ناکام ہو گیا اور اوور شوٹنگ کرتے ہوئے ائیر پورٹ کی باڑ توڑ کر سڑک سے گزرتی ایک کار سے ٹکرا گیا۔ 

یہ  حادثہ ہفتہ کے روز ٹیکساس کے ڈیلاس کے شمالی مضافات میں ایک ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہوا۔

اس حادثہ کی اتفاقاً بن جانے والی ویڈیو  میں طیارے کو  سڑک پر کار کے ساتھ ٹکرانے سے پہلے اچھالتےاور پھسلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک کالے رنگ کی کار جو  طیارے کے باڑ توڑنے کے وقت سڑک پرگزر رہی تھی، ٹکرانے سے بچ گئی، لیکن طیارہ اس کے پیچھے آنے والی دوسری گاڑی کے سائیڈ سے ٹکرا گیا۔

McKinney فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ دونوں افراد کا معائنہ کیا گیا اور ڈرائیور کو معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا۔

واقعے کی فلم بندی کرنے والے جیک شنائیڈر نے کہا، "میں نے ہوائی جہاز کو تیزی سے رن وے سے نیچے آتے دیکھا. میں جانتا تھا کہ اس کے پاس رکنے کا وقت نہیں ہے۔ یہ واضح طور پر بہت تیزی سے جا رہا تھا، طیارے کے ٹائروں سے دھواں اٹھ رہاتھا۔"