عابد چودھری : شہر میں بڑھتی وارداتوں نے لاہور پولیس کو چکرا کر رکھ دیا، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران شہرمیں مختلف جرائم کی440وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کے مطابق چوروں نے مختلف علاقوں میں33 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا،جبکہ ڈاکوؤں نے 21افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر51شہریوں سے شاہراہ عام پر نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔
شہر کے مختلف تھانوں میں 60موٹرسائیکلیں چوری،1 کارچوری،ویگر وہیکل چوری و متفرق چوری کی 269وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ لاہورپولیس نےمقدمات درج کرلیے ، تاہم ملزمان کاتاحال سراغ نہ مل سکا۔