ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( اشرف خان )انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی،ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 45 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 10 پیسے کاہوگیا،گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا،خیال رہے کہ  16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 10.17 روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز ہوتےہی ڈالرکی قیمت میں مزید 13 پیسے اضافہ ہو ا تھا، علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 288 روپے ہو گئی  تھی۔

 ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔