سٹی42: آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس میں قتل،اقدام قتل اور پولیس مقابلوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ڈاکو محمد بلال لوہار اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ملزم اب تک دوران ڈکیتی 4 شہریوں کو فائر مار کر قتل کر چکا تھا۔
ڈاکو محمد بلال برریمانڈجسمانی کو لوٹ مار کے مال کی برآمدگی کے لئے تھانہ مناواں کے علاقے میں لے جایا جارہا تھا۔
ہلاک ہونے والے اشتہاری ڈاکو کے دیگر ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو محمد بلال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،
یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے چند ہفتےقبل علاقہ مناواں میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔
ملزم قتل واقدام قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین نوعیت کی 56سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔