(زین مدنی)سٹیج کے نامور اداکار طارق ٹیڈی کا سرکاری سطح پر علاج کا اعلان ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ،پی کے ایل آئی کے تین ڈاکٹر طارق ٹیڈی کا مکمل علاج کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق طارق ٹیڈی کو وینٹی لیٹر سے اتار دیا ہے لیکن وہ ابھی بھی آئی سی یو وارڈ میں رہیں گے ،ڈاکٹرز کاکہناہے کہ جگر کے انفیکشن میں کمی لا رہے ہیں،جگر کے عارضے کی تمام ادوایات دے رہے اور ٹیسٹ کر رہے ہیں۔