(ویب ڈیسک) گاڑی کی شوقین افراد کے لئے اچھی، پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے نوٹی فکیشن جاری کرتےبتایا کہ کمپنی نے گاڑیوں کی پروڈکشن پر کٹوتی اور بکنگ کی معطلی پر پابندی ختم کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدی پابندیوں کے باعث موجودہ معاشی بدحالی کے پیش نظر گزشتہ چند ماہ مقامی آٹوموبائل انڈسٹری کے لیے انتہائی اہم رہے ہیں۔ درآمدی پابندی کے باعث کار ساز کمپنوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ بیک ٹو بیک پروڈکشن میں کٹوتیوں اور بکنگ کی معطلی کا اعلان کریں، جس کے نتیجے میں فروخت کم ہوئی اور منافع کے چارٹ میں کمی ہوئی۔
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی بھی اس میں شامل تھی جس کو داس مد میں دھچکا لگا،کمپنی نے پروڈکشن کم کردی جس کے باعث مالی خسارے سے دو چار ہونا پڑا،ملکی معیشت بہتر ہونے پر کمپنی نے تمام کاروں کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔
حالیہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاک سوزو کمپنی نے تمام صارفین کے لیے بکنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ کمپنی کا کہناتھا کہ ہر ماڈل کو ایک مخصوص کوٹہ کی شرائط کے تحت فروخت کیا جائے گا، اور تمام ماڈلز کے لیے ڈیلیوری کا وقت 2 ماہ ہوگا۔ اس فیصلے سے کمپنی کو آنے والے مہینوں میں فروخت کی پیداوار بہتر ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔