ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سیریز سے متاثر ہوکر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

 بھارتی سیریز سے متاثر ہوکر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی شہر ناگپور میں ایک شخص نے اپنی ناراض اہلیہ اور ان کے گھر والوں کو سبق سکھانے کے لیے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کرکے خودکشی کا رنگ دے دیا، جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ناگپور میں 42 سالہ شخص گڈو چھوٹے لال راجک نے اپنی اہلیہ اور ان کے رشتہ داروں کو سبق سکھانے کے لیے اپنی 16 سالہ بیٹی ماہی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دے دیا۔ ملزم بھارتی ٹی وی سیریز ’سی آئی ڈی‘ سے متاثر تھا اس لیے یہ جرم کیا۔ناگپور کے علاقے کلامنا پولیس اسٹیشن کے انچارج وِنود پاٹل نے کہا کہ ملزم گڈو چھوٹے لال راجک نے 2016 میں اپنی پہلی اہلیہ کے انتقال کے کچھ سال بعد دوسری شادی کی تھی جہاں ان کے ساتھ اپنی دوسری بیوی 38 سالہ کوشلیا، 16 سالہ بیٹی ماہی، 12 سالہ بیٹی زیا اور 10 سالہ بیٹا گورو رہتے تھے۔

تاہم اپنے خاوند کی طرف سے شدید ذہنی اور جسمانی تشدد کی وجہ سے 10 اکتوبر کو کوشلیا نے گھر چھوڑ دیا تھا۔ 6 نومبر کو ان کی 16 سالہ بیٹی ماہی کی اپنے گھر سے پھندہ لگی لاش ملی تھی جہاں پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر خودکشی سے قبل لکھے گئے پانچ نوٹس پائے جن پر لکھا تھا کہ ان کی سوتیلی ماں، ماموں، خالہ اور نانا ان کی زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے خودکشی کی۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر لڑکی کے والد گڈو چھوٹے لال کا فون ضبط کیا جس میں سے زندہ حالت میں ماہی کی تصویر ملی جس کے گلے میں پھندا پہنا ہوا تھا، پولیس کی تفتیش پر والد نے جرم قبول کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے مشہور بھارتی سیریز ’سی آئی ڈی‘ سے متاثر ہوکر جرم کی سازش کی تاکہ اپنی بیوی اور ان کے اہلخانہ کو سبق سکھائے کیونکہ ان کی بیوی نے گھر واپس آنے سے انکار کردیا تھا۔